حدیث مبارک
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سنو تم سب نگران ہو اور ہر ایک سے اسکی رعایا کے بارے میں سوال کیا جائے گا اور وہ آدمی جو لوگوں پر امیر (حکمران) مقرر ہے وہ نگران ہے اور اس سے اسکی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا مرد اپنے گھر والوں کا نگران ہے اور اس سے اسکے گھر والوں کے متعلق سوال کیا جائے گا عورت اپنے خاوند کی ذمہ دار ہے اور اس سے اسکے متعلق سوال پوچھا جائے گا غلام اپنے مالک کے مال کا نگران ہے اس سے اسکے متعلق پوچھا جائے گا سنو تم سب اپنے اپنے (دائرہ اختیار میں نگران ہو) اور ہر ایک سے اسکی رعیت کے بارے پوچھا جائے گا
جامع ترمذی جلد1 حدیث 1627
Comments
Post a Comment