تین دن میں پہاڑ جیسی حاجت مشکل بھی دور
یَا بَدِیعَ السَّمَواتِ والارض :اے مثال چیزوں کو ایجاد کرنے والا ۔عدد اس کا چھیاسی ہے جس شخص کو کوئی غم یا مصیبت یا کوئی بھی مشکل پیش آئے وہ ایک ہزار مرتبہ یا بدیع السموات والارض پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کشائش نصیب ہوگی۔ جو شخص اس اسم کو باوضو پڑھتے ہوئے سو جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو جس کام کا ارادہ ہو، خواب نظر آجائے گا۔ جو کوئی نماز عشاء کے بعد یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع بارہ سو مرتبہ بارہ دن پڑھے گا تو جس کام یا مقصد کیلئے پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہو جائے گا۔ کسی غم یا اہم حاجت کیلئے ہزار مرتبہ یا بدیع السموات والارض پڑھے،
حق تعالیٰ نے چاہا تو غم رفع اور مقصد پورا ہوگا۔ جو اس اسم کا بکثرت ورد کرے گا، اسے رب تعالیٰ کی طرف سے علم و حکمت عطاء کیا جائے گا اور حق تعالیٰ اس کی زبان سے ان علوم کو جاری فرمائے گا، جن کو وہ پہلے نہ جانتا ہو۔اَلْبَاقِیْ جل جلالہ:ہمیشہ باقی رہنے والا اس کا عدد ایک سو تیرہ ہے ۔جو شخص اس اسم کو ایک ہزار مرتبہ جمعہ کی رات میں پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو ہر طرح کے ضرر و نقصان سے محفوظ رکھے گا اور اس کے تمام نیک اعمال مقبول ہوں گے اور اسے غم سے خلاصی نصیب ہوگی۔ جو سورج نکلنے سے پہلے سو بار روز پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو مرتے دم تک کچھ دکھ نہ پائے گا

Comments
Post a Comment