””خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے یہ وظیفہ کر لو ہر دعا عرش پر سیدھی پہنچ جائے گی““
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے رب کو یاد کرتا ہے، اور جو نہیں کرتا ہے، ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے (یعنی یاد کرنے والا زندہ اور نہ یاد کرنے والا مردہ ہے) ۔سیدنا عبداللہ بن بسر المازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) اسلام کے احکام بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایسی چیز بتایئے کہ میں اسے اختیار کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری زبان ہر وقت اللہ کے ذکر سے تر رہنی چاہیے۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔
دو اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ایک نے پوچھا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں بہترین انسان کون ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خوشخبری ہے اس کے لیے جسے لمبی عمر دی گئی اور اسے اچھے اعمال کی توفیق ملی ،دوسرے نے پوچھا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بہترین عمل کونسا ہے ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو اس حال میں دنیا کو چھوڑے کہ تیری زبان اللہ کے ذکر سے تر ہو ۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو تم اللہ کی بزرگی کا ذکر کرتے ہو مثلاً سُبحَانَ اللہِ اَلحَمدُ للہِ اَللہُ اَکبَرُ یہ کلمات اللہ کے عرش کے گرد چکر لگاتے ہیں

Comments
Post a Comment