عامر لیاقت نے دانیہ شاہ پر سنگین الزامات عائد کردیے
معرو ف میزبان اور تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں اور نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیغامات جاری کررہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کردوںگا جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے۔
اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں کمرے میں بند ہونے کے الزامات کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سے ویڈیوز کون بنا تھا تھا، بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا ؟ اور اگر کرتا تھا تو ۱۵ دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی پندرہ برس کی ہیں تو میں نے اپنا بستر الگ کرلیاتو تشددکس وقت کیا؟
Comments
Post a Comment