تمام پاکستانی محتاط ہو جائیں ، یہ خاتون کو ن ہے ؟ جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی
تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ ایک فیس بک گروپ میں پیغام اور ملازمہ کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے خاتون صارف ” ر س” نے لکھا ” کراچی خاص طورپر گلشن کے رہائشیوں کیلئے عوامی پیغام ، گلشن اقبال کی مدراس سوسائٹی میں ہماری جاننے والی ایک فیملی نے اس ملازمہ کو آٹھ جنوری کو ملازمت پر رکھا ، اگلے ہی دن اس نے کھانا بنایا جو بچوں نے نہیں کھایا لیکن بد قسمتی سے اسی سہہ پہر کو والدین نے کھانا کھالیا، اس کے بعد وہ سو گئے اور ظہر، پھر مغرب ہوگئی، لیکن وہ نہ اٹھے تو انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انکشاف ہوا کہ انہوں
نےزہ ر کھایا ہے ۔ خاتون خانہ دو روز تک انتہائی نگہداشت کی یونٹ (آئی سی یو) میں رہنے کے بعد چل بسیں ، بچوں کا والد زندہ رہا لیکن اس کی حالت ابھی بھی ٹھیک نہیں ۔ صارف نے مزید بتایا کہ اس ملازمہ نے تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کی اشیاء چ رائیں اور فیملی کو ایک زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ، ملازمہ کے ہاتھوں بنا کھانا لیبارٹری بھجوادیا گیا اور تحقیقات چل رہی ہیں لیکن ہر کسی کو چاہیے کہ ملازمائوں کی خدمات حاصل کرتے وقت ہوشیار رہیں۔

Comments
Post a Comment