باحجاب خاتون کو سروس فراہم کرنے سے انکار پر 35 سل پرانا بھارتی ہوٹل بند۔
بحرین : باحجاب خاتون کو سروس فراہم کرنے سے انکار پر 35 سال پرانا بھارتی ہوٹل بند خلیجی ملک بحرین کی مقامی انتظامیہ نےحجاب میں ملبوس خاتون کو داخلے کی اجازت نہ دینے والے 35 سال پرانےبھارتی ہوٹل کو بند کردیا۔’’ ڈیلی ٹربیون آف بحرین‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دارالحکومت ’’منامہ‘‘ کے نواحی علاقے میں موجود بھارتی کھانوں کےمعروف ہوٹل ’’لینٹنز بحرین‘‘ کے خلاف شکایت کے بعداسے بند کرکےہوٹل انتظامیہ کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ہوٹل کی بندش کے بعد انتظامیہ نے سوشل میڈیا جاری پیغام میں معافی مانگتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعے پر ہوٹل مالکان شرمسار ہیں اور خاتون کو روکنے کے احکامات دینے والے منیجر کو برطرف کردیا گیا ہے ۔ یہ مینیجر کا ذاتی فعل تھا، اسے ہوٹل کی پالیسی نہ سمجھا جائے۔ہوٹل انتظامیہ نے مزید لکھا کہ گزشتہ 35 سال میں ہوٹل میں تمام مذاہب اور اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد کو بحرین کی روایات کے مطابق خدمات فراہم کی گئی ہیں اور ہوٹل انتظامیہ کسی کے ساتھ تفریق رکھنے پر یقین نہیں رکھتی۔ بحرین اہم ترین اسلامی ملک ہےجہاں حجاب اور اسلامی روایات کے مطابق لباس پہننے والی...